the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ مزید لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 200 کلو میٹر دور واقع پہاڑ ماؤنٹ اونتا سے نکلنے والے لاوا کو چار روز گزر گئے ہیں تاہم لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ملنے والی 11 لاشوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگتئی ہے۔ پولیس نے پہلے 12 لاشوں کے ملنے کی اطلاع دی تاہم بعد ازاں وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مزید 11 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان میں گذشتہ 90 سال میں آتش فشاں کے پھٹنےکا سب سے ہلاکت خیز واقعہ ہے۔ ہفتے کے روزاچانک ماونٹ اونتا نے لاوا اگلنا شروع کردیا تھا، پہاڑ سے اب بھی بڑی مقدار میں لاوا اور راکھ نکل رہی ہے، جس کی وجہ سے پہاڑ کے اطراف کے علاقے میں ہر



چیز پر راکھ کی 6 انچ موٹی تہہ جمی ہوئی ہے، آتش فشاں پھٹنے کے وقت تقریباً 250 افراد اس پہاڑ پر موجود تھے۔

فوج کی جانب سے علاقے میں موجود لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے،امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو کارکنوں کو اب تک 47 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ مزید افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق  ایک ہزار فوجی، پولیس اہلکاراور فائر فائٹرز امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کرائسس مینجمنٹ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ابھی مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں لیکن انکی تعداد کے بارے کوئی یقینی بات نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ جاپان میں سیکڑوں آتش فشاں پہاڑ ہیں تاہم حکام باقاعدگی سے ان کا جائزہ لیتے رہتے ہیں  جس کی وجہ سے ان واقعات سے عام طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوتا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.